گرم خون
قسم کلام: اسم کیفیت
معنی
١ - جوانی کا خون، جوش مارتا ہوا خون۔ "شاہد صاحب جواں تھے اور ان کی رگوں میں گرم خون تھا۔" ( ١٩٨٢ء، نایاب ہیں ہم، ٦٥ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'گرم' کے ساتھ فارسی اسم 'خون' لگانے سے مرکب 'گرم خون' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٣ء، کو "نایاب ہیں ہم" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - جوانی کا خون، جوش مارتا ہوا خون۔ "شاہد صاحب جواں تھے اور ان کی رگوں میں گرم خون تھا۔" ( ١٩٨٢ء، نایاب ہیں ہم، ٦٥ )
جنس: مذکر